القاعدہ کے جنگجوؤں کی مالی شہر ‘موپتی’ کی جانب پیش قدمی

القاعدہ کے جنگجوؤں کی مالی شہر ‘موپتی’ کی جانب پیش قدمی

العربیہ نیوز چینل کو مالی میں اپنے ذرائع سے ایک خطرناک پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ ان معلومات کے مطابق شمالی مالی کے اہم شہر موپتی پر القاعدہ اور انصار الدین گروپ کے جنگجو لشکر کشی کو تیار بیٹھے ہیں۔ دونوں گروپوں پر مشتمل لشکر ایک سو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لئے موپتی کی جانب رواں دواں ہیں۔ اس لشکر کی کمان عبدالحمید ابو زید کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سامان حرب و ضرب سے لیس یہ قافلہ جمعرات کے روز ٹمبکٹو سے موپتی کے لئے روانہ ہوا۔ مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت اس حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ صحارا کے علاقے میں القاعدہ شمالی مالی میں اپنی ہم خیال دینی جماعتوں کے ساتھ ملکر ان شہروں کی جانب پیش قدمی کرنا چاہتی ہے جو اب تک مالی حکام کے زیر کنٹرول ہیں۔

العربیہ ذرائع کے مطابق انتہا پسند تنظیم جماعہ انصار الشریعہ کے امیر عمر حماحا مالی کی سرحد سے ٹمبکٹو آئے جہاں سے وہ موپتی شہر کی جانب پیش قدمی کریں گے تاکہ مالی کے اس اہم کاروباری شہر پر انتہا پسند دینی جماعتوں کا کنٹرول مضبوط بنایا جا سکے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں