افغان دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش حملے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
دھماکے کے ساتھ ہی امریکی سفارتخانے میں خطرے کے الارم بج گئے، پولیس اور ملٹری ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے نیٹو بیس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا، اور دو افراد ہلاک ہوئے-
وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک گارڈ اور دوسرا عام شہری ہے ، پولیس چیف کا کہناہے کہ حملہ آور بھی گارڈ کی وردی میں ملبوس تھا ۔
آئی سیف نے کسی بھی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ۔
آئی سیف کے مطابق ان کی تمام بیسز گرین زون میں ہیں۔
جیونیوز

آپ کی رائے