شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، 16 جاں بحق، 14 زخمی

شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، 16 جاں بحق، 14 زخمی

میرانشاہ(خبرايجنسياں) پاکستان کی طرف سے ڈرون حملوں پر احتجاج کے دوسرے دن ہی امریکا کی طرف سے شمالی وزیرستان میں ایک ہی دن تین ڈرون حملے کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے تندر میں تین گھروں پر میزائل داغے جن کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابھی تک  امریکی طیاروں کی پروازیں علاقے میں جاری ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی سفارتخانے کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے امریکا کی طرف سے پاکستان پر کیے جانے والے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کیا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں