بھارتی ہیلی کاپٹر کو پاکستان حدودکی خلاف ورزی پر اتار لیا گیا

بھارتی ہیلی کاپٹر کو پاکستان حدودکی خلاف ورزی پر اتار لیا گیا

راولپنڈی(جنگ نیوز) کارگل سیکٹر میں بھارتی ہیلی کاپٹر کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، ہیلی کاپٹر کو زبردستی اتار دیا گیا اور چاراہل کاروں کوتحویل میں لے لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ہیلی کاپٹر کی پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ہیلی کاپٹر کو زبردستی اترنے پر مجبورکیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار4 بھارتی اہل کاروں کو تحویل میں لے لیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں کارگل سیکٹر میں بھارتی ہیلی کاپٹر نے خلاف ورز کی ، ذرائع کا کہنا ہے بھارتی ہیلی کاپٹر نے موسم کی خرابی کی وجہ سے پاکستانی علاقے کی خلاف ورزی کی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں