کابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے صوبہ قندوز میں کار بم دھماکے میں صوبائی انٹیلی جنس چیف ہلاک اور تین شہری زخمی ہوگئے۔ ادھر نیٹونے گزشتہ روز تشدد کے واقعات میں زخمی اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں جمعرات کے روز کار بم دھماکے میں صوبائی انٹیلی جنس سربراہ پائندہ خان اس وقت ہلاک ہوئے جب قندوز وسطی علاقے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑایا گیا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اتحادی فوج کی جانب سے جاری بیان میں گزشتہ روز مشرقی اور جنوبی افغانستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو اہلکار جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے اور ایک مشرقی افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں ہلاک ہوا۔

آپ کی رائے