شمالی وزیرستان میں جرگے پرامریکی ڈرون حملے میں تیس افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں جرگے پرامریکی ڈرون حملے میں تیس افراد جاں بحق
drone.nwاسلام آباد(خبرايجنسياں) سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل میں نیو اڈہ کے قریب ایک مکان پرچار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود تیس افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔

حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے حملے کے بعد جاسوس طیارے کافی دیر تک فضا میں پرواز کرتے رہے۔ حملے میں مکان پر چار میزائل داغے گئے ہیں۔
گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی پر تین میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں