فوجی کونسل نے وزیر اعظم احمد شفیق کا استعفی منظور کر لیا

فوجی کونسل نے وزیر اعظم احمد شفیق کا استعفی منظور کر لیا
shafiqقاہرہ(ایجنسیاں) مصر کی حکمران فوجی کونسل نے وزیر اعظم احمد شفیق کا استعفی قبول کر لیا ہے۔
کونسل کے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جگہ سابق وزیر عصام شریف اب نئے نگران وزیر اعظم ہوں گے۔ گیارہ فروری کو حسنی مبارک کے بعد ملک کی زمام کار فوج کی نامزد کردہ سپریم کونسل نے اپنے ہاتھوں میں لے رکھی ہے۔

فوج کی سپریم کونسل نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم احمد شفیق کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے تاہم بیا ن میں استعفی کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ 25 جنوری کے انقلابی اتحاد نے احمد شفیق سے مستعفی ہونے پر زور دینے کی خاطر جمعہ کے روز ملین مارچ کی کال دے رکھی تھی۔ اتحاد کے اعلان کے مطابق جیزہ میدان کی جامع الاستقامہ اور عباسیہ میدان کی مسجد النور سے تحریر چوک تک دو الگ الگ ریلیاں نکالے کا اعلان کیا تھا۔
پروگرام کے مطابق تحریر چوک سے ایک بڑی ریلی نے دھرنے کے بعد شام کو وزارتی کونسل کے دفتر کی طرف مارچ کرنا تھا، جس میں انہوں نے احمد شفیق کی حکومت کے استعفے تھا اور ان کی جگہ کسی ایسے عبوری وزیراعظم کی نامزدگی کے حق میں نعرے لگانے تھے کہ جس پر حسنی مبارک دور کی باقیات ہونے کا الزام نہ ہو۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں