نیٹو کی بمباری: 9 بچے شہید، بم دھماکے، 4 افغان اہلکارہلاک

نیٹو کی بمباری: 9 بچے شہید، بم دھماکے، 4 افغان اہلکارہلاک
afghan-people-killdکابل/اسدآباد(اے ایف پی/جنگ نیوز) افغانستان میں نیٹو افواج کی بمباری میں 9 کم سن معصوم بچے جاں بحق جبکہ سڑک کنارے بم دھماکے میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
دریں اثناء افغان صدرحامد کرزئی نے گزشتہ روز نیٹوکی بمباری میں افغان بچوں کی ہلاکتوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور خبردارکیا ہے کہ ہرروزنیٹو کے حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کے واقعات نہ روکے گئے تو اس سے اتحادی فوج کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو اتحادی فوج کے حملے میں مارے جانے والے معصوم بچے تھے جو کہ سردیوں کے اس سخت موسم میں اپنے خاندانوں کیلئے آگ جلانے کیلئے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے۔
طالبان ترجمان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے مذکورہ بمباری میں 12 معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔
ادھر افغانستان میں امریکی قیادت میں نیٹوفوج کے کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قراردیا ہے اور اس پر افغان صدرکرزئی سمیت پوری افغان قوم سے معافی مانگی ہے اورآئندہ ایسے واقعات کے نہ دہرائے جانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ علاوہ ازیں معصوم افغان بچوں کی نیٹوحملے میں ہلاکت کیخلاف صوبہ کنڑ میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔برطانیہ کی بااثر پارلیمانی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر افغان جنگ کے خاتمے کی کوئی راہ نکلنے کی امید ہے تو امریکہ کو طالبان سے براہ راست بات کرنی چاہیے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو نیٹو افواج نے مشرقی صوبے کنڑ میں عسکریت پسند وں کے شبہہ میں بچوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک اور ایک زخمی ہوا ۔ مارے جانے والے معصوم بچے تھے جو کہ سردیوں کے اس سخت موسم میں اپنے خاندانوں کیلئے آگ جلانے کیلئے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے، جن کی عمریں7 سے 9 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔
دوسرے واقعے میں افغانستان کے جنوب صوبے لوگر میں امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ گشت کرنیوالے 4 افغان پولیس اہلکار ضلع چرکھ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔
بدھ کو برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی مہم جوئی ناکام ہو گئی ہے اور برطانوی حکومت واشنگٹن پر زور دے کہ وہ طالبان رہنماؤں سے براہ راست بات کرے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں