نابلس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، فلسطینی نوجوان شہید

نابلس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، فلسطینی نوجوان شہید
palestinian-shahidنابلس (ثناء نیوز ) نابلس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی حمرا چیک پوائنٹ پر فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

مشرقی القدس کے علاقے سلوان میں اسرائیلی فوجی اہلکار کی جانب سے ایک خاتون کو چھیڑنے کے بعد علاقے میں فلسطینی نوجوانوں اور فوجکے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ دلیر نوجوانوں کی جانب سے ایک فوجی خیمہ جلا ڈالا جس سے متعدد صہیونی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی تازہ جھڑپوں میں کم ازکم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق 24 سالہ نوجوان خلدون ماجد نجیب سمودی جنین کے مغربی علاقے یامون سے واپس آ رہا تھا کہ حمرا چیک پوائنٹ پر موجود اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں