پسنی: بی ایس او آزاد کے دو رہنماؤں کی لاشیں برآمد، بی این ایف نے کل سے 3روزہ شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کردیا

پسنی: بی ایس او آزاد کے دو رہنماؤں کی لاشیں برآمد، بی این ایف نے کل سے 3روزہ شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کردیا
baloch_missing_campتربت +کوئٹہ ( نيوزايجنسياں) بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کے رکن قمبر چاکر اور الیاس نذر کی مسخ شدہ لاشیں بدھ کو پسنی کے علاقے سے برآمد ہوگئیں جبکہ اوتھل زون کے رکن صدام بلوچ کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے. بلوچ نیشنل فرنٹ نے واقعے کے خلاف 7 جنوری سے بلوچستان بھر میں 3 روزشٹرڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور آئی ٹی یونیورسٹی میں بی ایس اکنامکس کے طالبعلم قمبر چاکر کو 26 نومبر کو تربت میں انکی رہائش گاہ سے مبینہ طورپر فورسز نے اٹھالیا تھا جبکہ بی ایس او آزاد کے رکن جامعہ بلوچستان شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ایم ایس سی کے طالبعلم الیاس نذر کو 22 دسمبر کو کراچی سے تربت جاتے ہوئے بس سے اتار کر اغوا کر لیا گیا تھا بدھ کو تربت پسنی روڈ سے دونوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں ڈاکٹروں کے مطابق قمبر چاکر کو گردن اور سر میں جبکہ الیاس نذر کو سینے میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے لاشیں تازہ تھیں اور ان سے خون بہہ رہا تھا قمبر چاکر کی عمر 22 سال اور الیاس نذر کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے قمبر چاکر اس سے پہلے بھی کوئٹہ سے گرفتار ہوئے تھے اور کئی ماہ ہدہ جیل میں قید رہے قمبر چاکر کو چاہ سر اور الیاس نذر کو شہرک میں سپردخاک کر دیاگیا بی ایس او آزاد کے ترجمان کے مطابق بی ایس او (آزاد) اوتھل زون کے ممبر اور اوتھل یونیورسٹی میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ فورتھ سمسٹر کے طالب علم صدام بلوچ کراچی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے.
بی ایس او (آزاد) کے مرکزی ترجمان نے کہاکہ ظلم کی نئی نئی داستانیں رقم کرکے بھی بلوچستان پر سامراج اب اپنا قبضہ مزید برقرار نہیں رکھ سکے گا اورہرمعصوم وبے گناہ بلوچ فرزند کی لاش گرنے کے بعد قومی آزادی کی جدوجہد مزید پختگی کی جانب بڑھ کر وسعت اختیار کرے گی.
ترجمان نے کہاکہ مخلص اورفکری دوستوں کی جدائی تکلیف دہ ضرور ہے لیکن بلوچ قومی شناخت اورآزادی کے حصول کے لئے ہر بلوچ ماں کواپنے لخت جگر کوقربان کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا کیونکہ ایک بہت بڑے قومی سانحہ سے بچنے کے لئے قربانی ضرور دینی ہوگی ترجمان نے بی ایس او (آزاد ) کے تمام زونوں کوتاکید کی کہ وہ بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال کو کامیاب بنانے میں بھرپور کرداراد ا کریں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں