بنوں : تھانہ سٹی پولیس کے قریب دھماکا ،دواہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک

بنوں : تھانہ سٹی پولیس کے قریب دھماکا ،دواہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
bannu-blastبنوں(ايجنسياں) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب خود کش بم دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار معمول کی مطابق گشت کررہے تھے سٹی پولیس اسٹیشن بنوںمیلاد پارک کے قریب فرنیچر مارکیٹ چوک کے ساتھ خودکش حملہ آور نے خود کو پولیس وین سے ٹکرا دیاجس کے نتیجے میں وین میں سواردو کانسٹیبل سمیت 6 افراد جاں بحق اور22زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیںدھماکے کے فوری بعد پولیس ایمبولینسزفائربریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیںلاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی.
ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹر’ پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا.
دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور ملحقہ مارکیٹ فوری طور پر بند کر دی گئی دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں