شرقی افغانستان: پولیس وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے 6 ناٹو اہلکار ہلاک

شرقی افغانستان: پولیس وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے 6 ناٹو اہلکار ہلاک
afghan-army2کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افغانستان میں فائرنگ سی6ناٹواہلکارہلاک ہوگئے۔کابل میں ناٹو ترجمان کے مطابق مشرقی افغانستان میں تربیتی مشقوں کے دوران افغان پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 6 اتحادی فوجی مارے گئے۔جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی شہیدہوگیا۔

ناٹو کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ٹریننگ مشن کے دوران فوجیوں پر گولیاں چلائیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ حملہ آور پولیس افسر تھا یا کوئی شدت پسند جو ٹریننگ کے دوران گھس آیا تھا۔
ناٹو نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس ملک سے تھا لیکن خطے میں زیادہ تر غیرملکی فوجی امریکا کے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل طالبان پولیس کی وردی پہن کر اس طرح کے حملے کر چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیکا میں پولیس کی وردی میں 2 خود کش بمباروں نے 12پولیس افسران کو ہلاک کر دیا تھا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں