افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل تیار

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل تیار
petraeus-afghanistanكابل(ايجنسياں) افغانستان میں تعینات امریکی فوجی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی اداروں کو منتقل کرنے کا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا جسے 19 نومبر کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔جبکہ نیٹو کے رکن ممالک نے اس ٹائم ٹیبل کی منظوری کا عندیہ دے دیا ہے۔

ٹائم ٹیبل کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کو2014ء تک ذمہ داریاں منتقل کردی جائیں گی۔آئندہ 6 ماہ کے دوران جن میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی اداروں کے سپرد کی جائیں گی ان میں مغربی صوبہ ہرات بھی شامل ہے جبکہ جنوبی صوبوں قندہار اور ہلمند میں کم از کم2 سال تک نیٹو افواج تعینات رہیں گی۔ذرائع کے مطابق یہ ٹائم ٹیبل افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
امریکی مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے اس موقع پر کہا کہ افغان فورسز کو تربیت کی فراہمی تیزی سے جاری ہے۔
ایڈمرل مائیک مولن اور امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے افغان سیکیورٹی فورسز کو ذمہ داریوں کی منتقل کیلئے2014ء کی ڈیڈ لائن کو حقیقت پسندانہ قرار دیا۔دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ سال تک افغانستان کے کچھ حصوں کا کنٹرول افغان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں