کربلا : کار بم دھماکہ، 10زائرین ہلاک

کربلا : کار بم دھماکہ، 10زائرین ہلاک
blast-iraqکربلا(خبر ايجنسياں)عراق کے شہر کربلا میں ہونے کار بم دھماکے میں دس سے زائد زائرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے جنوبی علاقے میں ہوا ہے۔

کربلاصوبے کی کونسل کے سربراہ محمد الموساوی کا کہنا تھا کہ حملے میں ایرانی زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عراقی صوبائی حکام کیمطابق کربلا میں ہونے والا کار دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنی گئی اورانسانی اعضا بھی دور جاگرے۔
صوبائی کونسل کیسربراہ محمد الموسوی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے ایک درجن بم دھماکوں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔اس سے دو روز قبل ہی بغداد میں ایک کیتھولک چرچ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح اشخاص کے مابین تصادم میں 52 افراد ہلاک ہو گئے تھے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں