جو پرویز مشرف کو قتل کریگا اسے ایک ارب مالیت کی زمین دوں گا، اکبر بگٹی کے صاحبزادے کا اعلان

جو پرویز مشرف کو قتل کریگا اسے ایک ارب مالیت کی زمین دوں گا، اکبر بگٹی کے صاحبزادے کا اعلان
musharraf-antiکوئٹہ(جنگ نیوز) جمہوری ورطن پارٹی کے صدر نواب زادہ طلال اکبربگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پرویزمشرف دور میں ایک حساس ادارے کے سابق عہدیدار بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسعود ملک‘ نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بننا چاہتے ہیں،سابق صدرواجب القتل ہیں جوبھی ان کوقتل کرے گا اسے ایک ارب روپے مالیت کی ہزارایکڑزمین کچھی کینال میں دی جائے گی،مشرف کوپھانسی دیئے جانے تک بلوچستان کے لوگ مطمئن نہیں ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات بگٹی ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ مسلم لیگ نواز کے رہنماء سردار یعقوب خان ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا کہ پرویز مشرف کی جانب سے نواب اکبر بگٹی پر غداری کا الزام قابل مذمت ہے۔ مشرف نے نواب اکبر بگٹی کو قتل کرنے کی بات تسلیم کرکے اپنے خلاف مقدمے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مشرف دور میں کراچی میں تعینات ایک حساس ادارے کے سابق عہدیدار بریگیڈئر ریٹائرڈ مسعود ملک نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہیں لہذاسپریم کورٹ ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری اورحکومت ان کی گرفتاری کے لئے عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے پاکستان کانعرہ لگانے والے نے جتنانقصان ملک کوپہنچایا اتنا کسی اورنے نہیں پہنچایا،اگروہ خودکواتنادلیراورجرأت مند سمجھتے ہیں توپاکستان واپس آکرمقدمات کاسامنا کریں،نیٹوکنٹینرزپرحملے ملی بھگت سے ہورہے ہیں ۔
این این آئی کے مطابق طلال بگٹی نے کہا کہ پرویز مشرف پر لال مسجد میں معصوم بچوں کو قتل کرنا ‘قرآن پاک کی توہین کرنا اور نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کا مقدمہ بھی درج ہے۔
طلال بگٹی نے کہا کہ پرویز مشرف کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں وہ بیرون ملک بیٹھ کر جو باتیں کررہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ جب تک پرویز مشرف کو پھانسی نہیں دی جائے گی، اس وقت تک بلوچستان کے لوگ مطمئن نہیں ہونگے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں