شمالی وزیرستان میں 3ڈرون حملے ، 18افراد ہلاک، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان میں 3ڈرون حملے ، 18افراد ہلاک، متعدد زخمی
drone.nwمیرانشاہ(جنگ نیوز) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے تین میزائل حملوں میں18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق پہلا حملہ آج صبح نو بجے تحصیل دتہ خیل کے گاؤں انذر کس میں کیا گیا ۔ دو جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر چار میزائل فائر کئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ حملے میں دس افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔

چند گھنٹے بعد ہی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں تیرمڑہ میں بھی جاسوس طیارے سے ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے گئے ۔ حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام ابھی جاری ہے ۔ کچھ ہی دیر بعد اسی گاؤں میں ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے جس سے گاڑی تباہ اور چار افراد ہلاک ہوگئے ۔
اس طرح سات گھنٹوں کے دوران تین حملوں میں مجموعی طور پر 8 میزائل فائر کئے گئے ۔ ان میں کم از کم18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں