ہلمند میں نیٹوکافضائی حملہ، پچیس افراد جاں بحق

ہلمند میں نیٹوکافضائی حملہ، پچیس افراد جاں بحق
afghan-people-killdکابل(جنگ نیوز) جنوبی افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں25 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع باغران میں ایک مسجد پر فضائی حملہ کیا گیا ۔

حملے میں 25 افرادجاں بحق ہوگئے۔کئی افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
نیٹوحکام نے ہلمند میں فضائی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہاگیاہے۔نیٹو حکام نے ان اطلاعات کی بھی تردید کی ہے کہ حملہ مسجد پر کیا گیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں