اتحادی ہیلی کاپٹروں کا پاکستان میں گھس کر حملہ، 5افراد ہلاک،9زخمی

اتحادی ہیلی کاپٹروں کا پاکستان میں گھس کر حملہ، 5افراد ہلاک،9زخمی
apacheheپاراچنار(ايجنسياں) کرم ایجنسی میں اتحادی افواج نے پاکستانی سرحدی حدود کیخلاف ورزی کرتے ہوئے کارروائی کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور نو کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی افواج کے دو ہیلی کاپٹروں نے آج صبح پانچ بجے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے اور متاثنگر میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ شیلنگ کے بعد ہیلی کاپٹر واپس افغانستان میں داخل ہوئے۔
افغان پولیس کے کمانڈر حق یار خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں اتحادی فوج پر حملے کے بعد حملہ آور پاکستانی علاقے متاثنگر میں داخل ہوئے جسے نشانہ بنایا گیا،گذشتہ رات بھی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبہ خوست میں شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا کہ جس کے بعددو ہیلی کاپٹروں نے پاکستانی علاقے میں کارروائی کر کے تیس افراد کو ہلاک کیا تھا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں