او آئی سی :کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت

او آئی سی :کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت
oic-logoجدہ(خبررساں ادارے) اسلامی کانفرنس تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںاور پولیس کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے حالیہ قتل عام پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اکمل الدین احسان اوگلونے جدہ میں جاری ہونے والے بیان میں کشمیری عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے اپنے ان سابقہ بیانات کو دہرایا جن میں بھارتی حکومت سے بے گناہ کشمیری عوام کے خلاف تشدد فوری طور پر ختم کرنے کی بات کی گئی ہے۔
ڈاکٹر اکمل الدین احسان اوگلو نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں حال ہی میں قتل ہونے والے بے گناہ کشمیریوں کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید دیکهیں