شمالی وزیرستان:ایک دن میں 4 ڈرون حملے،24افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان:ایک دن میں 4 ڈرون حملے،24افراد جاں بحق
drone.nwمیران شاہ(ايجنسياں) شمالی وزیرستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جاسوس طیاروں کے چار حملوں میں24افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران کے علاقے ماچس میں دو گھروں کو جاسوس طیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور دو میزال فائر کیئے گئے۔ حملے کے نتیجے میں6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 24افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔24گھنٹوں میں 4میزائل حملے کیئے گئے۔ پہلا حملہ سرحدی علاقے درگاہ منڈی میں کیا گیا جہاں دو مکانات پر دو میزائل داغے گئے جس میں 6افراد ہلاک ہوئے ۔دوسرا حملہ امبور شگہ کے علاقے میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں 4افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا حملہ بھی دگاہ منڈی میں کیا گیا جہاں خالی مکانات پر چار میزائل فائر کئے گئے۔ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ چند روز کے دوران جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید دیکهیں