دبئی میں اسلام قبول کرنے کی شرح میں واضح اضافہ

دبئی میں اسلام قبول کرنے کی شرح میں واضح اضافہ
philipinislamدبئی سٹی(سینٹرل مانیٹرنگ)بلند و بالا عمارتوں اور شان دار طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور دبئی کی آبادی تیزی سے اسلامی تعلیمات کی طرف راغب ہورہی ہے۔

تفریحی مقامات اور لیٹ نائٹ پارٹیز کے مسکن دبئی میں اسلام قبول کرنے کی شرح میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے اور پچھلے14سالوں میں اب تک 13ہزار سے زائد افراد اسلامی تعلیمات کی طرف مائل ہوکر اسلام قبول کرچکے ہیں۔
دبئی میں اسلامک افےئرز ڈپارٹمنٹ کے نیو مسلمز سیکشن کے سربراہ کے مطابق 1996سے2010تک 72قومیتوں کے13ہزار946افراد مسلمان ہوچکے ہیں۔
اس شرح میں2005سے2009کے عرصے میں زیادہ اضافہ ہوا اور تقریباً10ہزار450افرادمسلمان ہوئے جن میں سے زیادہ تر مسلمانوں نے مقدس مہینے رمضان میں یہ شرف حاصل کیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں