ماسکو میں 20 لاکھ مسلمانوں کے لئے صرف 3 مساجد ہیں:ٹائم

ماسکو میں 20 لاکھ مسلمانوں کے لئے صرف 3 مساجد ہیں:ٹائم
russian-mosqueلاہور (انٹرنیشنل ڈیسک) ماسکو میں اس وقت 20 لاکھ مسلمان آباد ہیں جہاں حکام نے صرف 3 مساجد بنانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ یہ بات ہیڈ امام الدار الیوتدنیوف نے بتائی۔

جریدہ ٹائم کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کی مرکزی مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کی جانب دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نظرانداز کرکے انہیں منتشر کیا گیا ہے۔
مسجد کو جانے والی گلی میں کئی رکاوٹیں ہیں ماسکو کی مرکزی مسجد کے ہیڈ امام نے بتایا کہ آپ لوگ بنیادی انسانی حقوق کی بات تو کر سکتے ہیں مگر مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ انہیں یہاں پر عبادت کرنے کے لئے آنے کی اجازت نہیں ہے۔
جریدہ کے مطابق روسی نیشنلسٹ گروپ کے رکن الیاگوریاچوف کا کہنا ہے کہ مسلمان اگر چاہتے ہیں کہ ہم ان کا احترام کریں تو انہیں ہمارے انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں