عراق :بصرہ میں تین دھماکے،60 افرادہلاک ،70 زخمی

عراق :بصرہ میں تین دھماکے،60 افرادہلاک ،70 زخمی
blast-basrahبصرہ (ايجنسياں) عراق کے شہربصرہ میں تین دھماکوں میں ساٹھ افرادہلاک اورستر زخمی ہو گئے ۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق بصرہ کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے تین دھماکوں میں 60 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بصرہ کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ علی المالکی کاکہناہے کہ دھماکابجلی کا جنریٹرپھٹنے سے ہوا لیکن ابھی نہیں کہاجاسکتاکہ یہ دہشت گرد حملہ ہے .تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
بصرہ سے رکن پارلے منٹ حسین طالب نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصروف ترین مارکیٹ میں تین دھماکے ہوئے جس کی ذمہ داری پولیس اور فوج پر عائد ہوتی ہے جو سیکیورٹی کے انتظامات کرنے میں ناکام ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مرنے اورزخمی ہونے والوں میں زیادہ تر غریب چھابڑی والے ہیں ۔ان میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید دیکهیں