سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ
new-flood-pkاسلام آباد(ايجنسياں) صوبہ خیبر پختون خواہ، پنجاب اور سندھ میں سیلاب میں سے متاثرہ علاقوں میں جمعہ کے روز سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس نے امدادی سرگرمیوں بالخصوص ہیلی کاپٹروں اور جہازوں سے متاثرین تک خوراک کی فراہمی کو متاثر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل قمرالزمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بارشوں کا یہ نیا سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔ اُنھوں بتایا کہ زیادہ تر بارشیں صوبہ خیبر پختون خواہ ، پنجاب اور کشمیر کے اُن علاقوں میں ہوں گی جہاں سیلاب سے متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اُنھوں نے بتایا کہ بالائی سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشیں جاری ہیں جہاں سے اس وقت وہ سیلابی ریلا گزر رہا ہے جو خیبر پختون خواہ میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت اور لاکھوں افراد کو بے گھر کرنے کا باعث بنا ۔ قمرالزمان کا کہنا ہے کہ سندھ کے میدانی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح میں تواضافہ نہیں ہوگا لیکن اس سے متاثرین کو امداد فراہم کرنے اور اُنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے جاری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 50 لاکھ افراد متاثر ہو ئے ہیں جب کہ خیبر پختون خواہ میں حکام نے 1500 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں