مکہ مکرمہ: ’رابطہ عالم اسلامی‘ کی اہم کانفرنس شروع

مکہ مکرمہ: ’رابطہ عالم اسلامی‘ کی اہم کانفرنس شروع
rabeta50مکہ مکرمہ(خبررساں ادارے) رابطہ عالم اسلامی کی تاسیس کے پچاس سال پورے ہونے پر مکہ مکرمہ میں ایک اعلی سطحی سہ روزہ کانفرنس کاآغاز ہوگیاہے۔ ’’سنی آن لائن‘‘ نے سعودی ذارئع ابلاغ سے نقل کیا ہے کہ 31 جولائی کی شام سے شروع ہونے والی کانفرنس کا عنوان ’’رابطہ عالم اسلامی، حال اور مستقبل کاپس منظر‘‘ ہے جو کعبۃ اللہ کے پڑوس میں منعقد ہورہی ہے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلی سعودی حکام کے علاوہ متعدد مسلم شخصیات اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ سعودی عرب کے نائب وزیرداخلہ شہزادہ نایف بن عبدالعزیز آل سعود، ترکی کے مذہبی امورکے سربراہ ڈاکٹر علی برداق اوغلو نے افتتاحی تقریب میں خطاب کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عبداللہ الترکی نے مسلم علماء ومفکرین کی تشریف آوری پر ان کاشکریہ ادا کیا۔
شیخ عبداللہ الترکی کانفرنس کے اغراض ومقاصد کو بیان کرتے ہوئے تنظیم کی پچاس سالہ کارکردگی اور حاصل شدہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ رابطہ عالم اسلامی کے منشور کی نظر ثانی، نئے پلانز کا اجرا اور دیگر اسلامی تنظیموں اور شخصیات سے تعلقات بڑھانے کو الترکی نے رابطہ عالم اسلامی کی حاصل کی گئی کامیابیوں میں شمار کیا۔
یاد رہے اس کانفرنس میں متعدد مسلم تنظیموں کے نمایندے، اعلی شخصیات ، علماء ومفکرین اور دانشور حضرات شرکت کررہے ہیں۔ ایران سے ’’عالمی مجلس برائے تقریب مسالک‘‘ کے چیئرمین آیت اللہ محمدعلی تسخیری اور خطیب اہل سنت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کو شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ایرانی حکومت کی طرف سے حضرت شیخ الاسلام کی باہر ملک اسفار پر عائد پابندی کی وجہ سے آپ اس بین الاقوامی کانفرنس مین شرکت سے عملا روک دیے گئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں