فارغ التحصیل طلبہ دارالعلوم زاہدان کاانیسواں جلسہ دستاربندی كا اختتام

فارغ التحصیل طلبہ دارالعلوم زاہدان کاانیسواں جلسہ دستاربندی كا اختتام
m-karimزاہدان(سنی آن لائن)ایران کے سب سے بڑے دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کے اعزازمیں منعقد تقریب دستاربندی وختم بخاری جمعرات صبح، مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے شروع اور عشاء تک ختم ہوئی۔

“سنی آن لائن” کے مطابق اللہ کے فضل وکرم سے دارالعلوم زاہدان کی انیسویں تقریب ختم بخاری وتقسیم اسنادکا معنوی وایمان افروز جلسہ بروزجمعرات 8جولائی2010ء میں ہزاروں شائقین ومحبین علم وعلماء کی موجودگی میں آغاز ہوا۔
ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے اجتماع کاآغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد شرکائے دورہ حدیث کی طرف سے مولوی رضا شہ بخش نے تقریرکی۔ شدیدگرمی اور دوریء راہ کے باوجود عاشقان قرآن وسنت احادیث نبویہ کے اعزاز واکرام کی خاطر اور محدثین کی مجاہدتوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے جذبے سے اس نورانی تقریب کی روحانی ندا کو لبیک کہتے ہوئے شہرحافظان قرآن زاہدان پہنچ چکے ہیں۔
امید ہے اللہ تعالی اپنے ان خاص مہمانوں کوجوصرف اس کی رضا کیلیے اور علمائے اسلام کے ناصحانہ بیانات سے استفادہ کی غرض سے دوردراز علاقوں سے سفرکرکے زاہدان تشریف لاچکے ہیں اجرجزیل نصیب فرمائے اور ان کی قربانیوں اور اس تقریب کو قبول فرماکر عالم اسلام اور انسانی معاشرے کیلیے خیروبرکت کاذریعہ بنادے۔ (آمین)

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں