تالش: سنی عالم دین شیخ قریشی رہاہوگئے

تالش: سنی عالم دین شیخ قریشی رہاہوگئے
تqoreshiالش(اسلام ورلڈ نیوز)خطیب جامع مسجدمحمدی اورتالش کے دینی مدرسے کے مہتمم شیخ شافعی قریشی چھ ماہ کی قید کے بعد منگل29جون کو رہا ہوگئے۔

ممتازسنی عالم دین کو ایرانی پولیس اور حساس اداروں نے ان گھر سے حراست میں لیاتھا جہاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے چھ ماہ تک قید میں رکھاگیا۔
یاد رہے شیخ قریشی چند برس قبل کچھ دیگر علمائے کرام کے ساتھ ایک سال قید کاٹ چکے ہیں۔
شیخ قریشی کاتعلق ایران کے شمالی صوبہ گیلان کے شہر تالش سے ہے۔آپ کی سرگرمیاں خالص دینی و ثقافتی ہیں اور بحیثیت خطیب اور مہتمم دینی مدرسہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ سیاسی مسائل میں دخل اندازی سے گریز کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں