گیاد کی رہائی کے بدلے نیتن یاہو 1000 فسلطینی قیدی رہا کرنے پر تیار

گیاد کی رہائی کے بدلے نیتن یاہو 1000 فسلطینی قیدی رہا کرنے پر تیار
shalit-jailمقبوضہ بیت المقدس +غزہ (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس گروپ اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کو رہا کر دے گا تو اس کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو چھوڑ دیں گے۔

دریں اثنا حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل پہلے کون سے قیدی رہا کرے گا؟ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گزشتہ روز 4 فضائی حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی ضلع رفاہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی عمارت پر کم از کم ایک میزائل داغا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا مگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، اسی عمارت کو کچھ روز قبل بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوسرا حملہ غزہ شہر کی جنوبی کالونی زیتون میں سیکیورٹی اڈے” فائز گریڈ“ پر کیا گیا، اس جگہ کو متعدد بار پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔اسی طرح خان یونس کے مشرقی گاو¿ں خزاعہ کی نجار کالونی پر بمباری میں کچھ گھر جزوی طور پر منہدم ہو گئے۔
دوسری طرف رفاہ کے ساحل کے ساتھ اسرائیل کی کئی کشتیاں لنگر انداز ہو چکی ہیں، جہاں سے فلسطینی مچھیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں