جون کا مہینہ افغانستان میں اتحادیوں کیلئے قاتل ترین ثابت ہوا

جون کا مہینہ افغانستان میں اتحادیوں کیلئے قاتل ترین ثابت ہوا
nato_afghanکابل(فارن ڈیسک) افغانستان شہنشاہوں کا قبر ستان کہلاتاہے یہ بات جون میں اتحادی فوج کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں نے ثابت کر دی ۔102امریکی اور ناٹوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد2001 کے بعد سے افغان جنگ کا سب سے قاتل ترین ماہ جون ثابت ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان جنگ کے نئے کمانڈر امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خبردار کیا تھا کہ جنگ شدت اختیار کرے گی۔
اتحادی فوج کے لیے جون کے علاوہ گزشتہ برس اگست کا مہینہ خطرناک ثابت ہوا جس مین اتحادی اور امریکا کو 77فوجیوں کوکھونا پڑا۔2009میں کل520 اتحادی فوجی ہلاک ہوئے جب کہ اس سال چھ ماہ322فوجی ہلاک ہو گئے۔
اس وقت امریکا اور اتحادی افواج کی تعدادایک لاکھ 40ہزار ہے اور اگست میں ایک لاکھ 50ہزار ہو جائے گی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں