افغانستان: نیٹو نے 2 بزرگوں سمیت 8 شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

افغانستان: نیٹو نے 2 بزرگوں سمیت 8 شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا
afghanian-killedقندھار (ايجنسياں) افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں نیٹو کے 4 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ قندھار میں نیٹو فورسز نے 2 بزرگوں سمیت 8 شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ۔

قندھار کے علاقے باغ گل میں نیٹو کے اہلکار لوگوں کے گھروں میں گھس گئے اور 2 بزرگوں سمیت 8 شہریوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے گولیاں مار کر شہید کر دیا ۔
باغ گل کے رہائشی محمد عبد اﷲ کا کہنا ہے کہ نیٹو اہلکاروں کو ان کے گھروں سے کوئی مشتبہ چیزنہیں ملی اس کے باوجود انھوں نے محمد عبد اﷲ کے 2 بھائیوں اور والد کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
دوسری طرف فریاب میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ناروے سے تعلق رکھنے والے 4 نیٹو اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ رواں ماہ افغانستان میں مارے جانے والے غیر ملکی فوجیوں تعداد 105 ہو گئی.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں