ٹائمز اسکوائر کار بم سازش : فیصل شہزاد پر دس الزامات عائد

ٹائمز اسکوائر کار بم سازش : فیصل شہزاد پر دس الزامات عائد
shahzadنیویارک(ايجنسياں) امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ نیویارک ٹائمز اسکوائر کار بم سازش میں گرفتار ہونے والے پاکستانی نژاد فیصل شہزاد پر دس الزامات کی فرد جرائم عائد کی گئی ہے۔

محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملزم فیصل شہزاد نے پاکستانی طالبان کی مدد سے ٹائمز اسکوائر پر کار بم دھماکہ کی کوشش کی جس سے بہت سے امریکیوں کی زندگیاں ختم ہو سکتی تھیں۔
امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فیصل شہزاد کو امریکہ میں بم دھماکے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی گئی جبکہ دھماکہ خیز مواد کو تخریب کاری کے لیے استعمال کرنے کے لیے اسے وزیرستان میں تربیت فراہم کی گئی اور اسے امریکہ پہنچانے کے لیے مدد بھی فراہم کی گئی تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید دیکهیں