یہودی مذہبی پیشوا کی فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں تیزی لانے کی اپیل

یہودی مذہبی پیشوا کی فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں تیزی لانے کی اپیل
childjewنابلس (مرکز اطلاعات فلسطین) انتہا پسند صہیونی مذہبی پیشوا ’’اٹزک شپیرا‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے غاصب یہودی آبادکاروں سے فلسطینیوں اوران کی جائیدادوں پر حملوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینیوں کے مکانات خرید نے کی پالیسی کو توسیع دے کر مغربی کنارے کے طول وعرض تک پھیلایا جائے۔

شپیرا نے کہا کہ ہم ’’قیمت ٹیکس‘‘ ادا کرنے کی پالیسی کو توسیع دینا چاہتے ہیں، اب ہم پر یہ لازم ہوگیا ہے  کہ قیمت ادائیگی کی پالیسی میں مغربی کنارے کے تمام علاقوں اور تمام یہودی بستیوں کو شریک کیا جائے۔
متعصب یہودی مذہبی پیشوا کا مطالبہ تھا کہ  ’’قیمت ٹیکس‘‘ صرف مغربی کنارے تک محدود نہ رکھا جائے۔ بلکہ القدس، الخلیل اور سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بھی یہ پالیسی اپنائی جائے۔ ایک مخصوص علاقے کے لوگوں کو قیمت کی ادائیگی ہو رہی ہے تو ہرعلاقے میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ پچھلے کچھ روز میں غاصب صہیونیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے والے ان یہودیوں کو اسرائیلی فوج کی پوری آشیرباد اور مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کا بھرپور سیکیورٹی تعاون حاصل ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں