كابل اور قندوز کے درمیان افغان طیارہ تباہ‘ 5 غیر ملکیوں سمیت 43 مسافر ہلاک

كابل اور قندوز کے درمیان افغان طیارہ تباہ‘ 5 غیر ملکیوں سمیت 43 مسافر ہلاک
soghotکابل (نیٹ نیوز+اے ایف پی) افغانستان کی نجی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ کابل میں جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا ہے حادثے کے نتیجے میں عملہ سمیت43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مسافر طیارہ اندرون ملک پرواز پر شمالی شہر قندوز سے کابل جا رہا تھا کہ دارالحکومت سے ساٹھ میل کے فاصلے پر واقع درہ سالانگ کے پاس گر کر تباہ ہوگیا اور اس پر سوار عملہ کے پانچ ارکان سمیت 43افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔طیارے میں ایک امریکی 3 برطانوی اور ایک ترک شہری بھی سوار تھا۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ نیٹو فوج نے حادثے کا شکار طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کیلئے خصوصی طیارہ اور امدادی ٹیم کو بھیج دیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں