افغانستان : طالبان کے حملے میں ایک امریکی ہلاک، پولینڈ کے 3فوجی زخمی

افغانستان : طالبان کے حملے میں ایک امریکی ہلاک، پولینڈ کے 3فوجی زخمی
afghanistan-warکابل ( نیٹ نیوز) اتحادی افواج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان ميں اتوار کو کیے گئے طالبان کے ایک حملہ ميں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کے اہل خانہ کو مطلع کیے جانے سے پہلے ذرائع ابلاغ کو اس کا نام اور واقعہ کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی ہيں۔ رواں ماہ افغانستان ميں16امریکی فوجیوں سمیت اتحادی افواج کے 24اہلکار ہلاک ہو چکے ہيں۔ واضح رہے کہ اتحادی افواج موسم گرما ميں متوقع بڑی کارروائیوں کے لئے جنوبی صوبے قندھار ميں مسلسل اپنی تعداد ميں اضافہ کر رہی ہيں۔
دریں اثنا پولینڈ کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کو وسطی افغانستان ميں ایک فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے ميں تین پولش فوجی زخمی ہوگئے تھے جن کا ایک مقامی ہسپتال ميں علاج جاری ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ حملہ غزنی ميں بین الاقوامی فوج کی ایک گشتی ٹیم پر اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے اڈے یا بیس سے تقریباً 20کلومیٹر کے فاصلے پر تھی۔ پولینڈ کے لگ بھگ 2600فوجی افغانستان ميں تعینات ہيں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں