دارالعلوم زاہدان: مقابلہ حفظ وقراء ت قرآن کا انعقاد

دارالعلوم زاہدان: مقابلہ حفظ وقراء ت قرآن کا انعقاد
mosabaqaزاہدان (سنی آن لائن) گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مقابلہ حفظ و قرآء ت قرآن کی محفل دارالعلوم زاہدان کے احاطہ میں کل بروز بدھ منعقد ہوئی۔

مقامی وقت کے مطابق کل بارہ مئی کے تین بجکر تیس منٹ سے شروع ہونے والی محفل آج 13 مئی کے ساڑھے نو بجے تک جاری رہی۔
مقابلوں کا یہ پروگرام زاہدان اور گرد ونواح کے مدارس کے درمیان منعقد ہوا جس میں 60 طلباء وحفاظ کرام نے حصہ لیا۔ جس کی تفصیل یوں ہے:
1۔ مقابلہ حْسن قراء ت (بچوں اور بڑوں کے درمیان)
2۔ پورے قرآن پاک کا مقابلہ حفظ(چھوٹے اور بڑے طلباء کے درمیان)
3۔ بیس پاروں کا مقابلہ حفظ(چھوٹے اور بڑے طلباء کے درمیان)
4۔ دس پاروں کا مقابلہ حفظ(صرف چھوٹے طلباء کے درمیان)
اختتامی نشست میں حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم کی تقریر کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیے گئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں