روس اور ترکی کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے

روس اور ترکی کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے
turk-russانقرہ (جنگ نیوز) روس اور ترکی کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے طے پاگئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے زور دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن عمل میں حماس کو بھی شامل کیاجائے۔ اسرائیل نے تجویز کی مخالفت کردی۔

روسی صدر دمتری میدیدیف کے دورہ ترکی کے دوران جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر اور دو طرفہ تجارت بڑھانے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت روس ترکی میں پہلا نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرے گا۔ انقرہ میں میدویدیف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں ترک صدر عبداللہ گل نے کہا کہ حماس نے غزہ میں انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس لیے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ تمام فلسطینی گروپوں کو امن بات چیت میں شامل کیا جائے۔ روسی صدر نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں مسئلے کے حل کے عمل سے کسی بھی فریق کو باہر نہ کیا جائے۔ اسرائیل نے ترک اور روسی صدور کی تجویز مسترد کردی اور دمشق میں دو روز قبل روسی صدر اور حماس رہنما خالد مشعل کی ملاقات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں