تہران: پاکستانی سفیر قاتلانہ حملے میں زخمی، افغان حملہ آور گرفتار

تہران: پاکستانی سفیر قاتلانہ حملے میں زخمی، افغان حملہ آور گرفتار
abbasiتہران (خبررساں ادارے) ایران میں پاکستان کے سفیر ایم بی عباسی تہران میں چاقو سے حملے میں معمولی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس قونصلر محمد مظفر حسین جعفری نے بتایا کہ پاکستانی سفیر ایم بی عباسی تہران میں اپنے گھر کے قریب پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک 23 سالہ نوجوان نے ان پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ حملے سے ایم بی عباسی زمین پر گر گئے جس سے ان کے سر پر زخم آئے تاہم وہ چاقو کے وار سے محفوظ رہے۔ پاکستانی سفیر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سر پر ٹانکے لگائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اسکیننگ کے بعد ایم بی عباسی کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے اور رات کو کسی وقت انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔دفترخارجہ نے ایم بی عباسی کے 2محافظوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔اس سے قبل عرب ٹی وی چینل نے خبر نشر کی تھی کی ایم بی عباسی کی کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ان کے 2محافظ ہلاک ہو گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایران نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ مظفر جعفری نے بتایا کہ مقامی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں