عراق جنگ: 4394امریکی فوجی ہلاک،721ارب ڈالراخراجات

عراق جنگ: 4394امریکی فوجی ہلاک،721ارب ڈالراخراجات
iraq-warبغداد(رپورٹ: جنگ نیوز) عراق جنگ میں اب تک 4394امریکی فوجی ، 1471 امریکی شہری،141 صحافی اور437 اعلیٰ عراقی شخصیات ہلاک کیے جا چکے ہیں. اس جنگ پر کل 721ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے نے عراق جنگ سے پہلے اور موجودہ صورت حال کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق میں اکتوبر 2007ء میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 70ہزار تھی جب کہ مئی 2010ء میں94ہزار ہے۔
30اپریل 2010ء تک امریکی فوجیوں کی عراق جنگ میں ہلاکتیں 4394 ہو چکی ہیں اور جھڑپوں کے دوران امریکی زخمیوں کی تعداد31790 جب کہ جنگی کارروائیوں کے علاوہ امریکی فوجی زخمیوں کی تعداد 38845 ہوئے۔ عراق میں 1471 امریکی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی جب کہ اس جنگ میں کل141صحافی اور 437عراقی اعلیٰ شخصیات کو قتل کردیا گیا۔
عراق جنگ پر721ارب ڈالر کے اخراجات ہوچکے ہیں، جنگ سے قبل یومیہ 2.58ملین بیرل تیل پیداوار تھی جو رواں برس28اپریل تک2.40ملین بیرل ہوگئی ہے۔
عراق جنگ سے قبل عراق میں ملک بھر میں بجلی 3958میگاواٹ تھی جواب6280میگا واٹ ہوچکی ہے۔
جنگ سے قبل لینڈ فون کی تعداد8لاکھ 33ہزار تھی جو اب13لاکھ ہو چکی ہے، موبائل فون کی تعداد جنگ سے قبل80ہزار جب کہ اب ایک کروڑ 95لاکھ ہے.
جنگ سے قبل بے گھر افراد کی تعداد 10 لاکھ 21 ہزار962 تهی جب کہ اب15لاکھ ہے۔ جنگ سے قبل5لاکھ عراقی بیرون ملک رہائش پزیر تھے اب20لاکھ ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید دیکهیں