افغانستان میں زلزلہ، 10 ہلاک، 35 زخمی، سینکڑوں مکانات تباہ

افغانستان میں زلزلہ، 10 ہلاک، 35 زخمی، سینکڑوں مکانات تباہ
afghanistan-earthquakeکابل (اے ایف پی) افغان صوبہ سنگین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

سنگین صوبہ کے ڈپٹی گورنر کالام سخی بغلانی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے سڑکوں اور ذرائع آمدورفت کو سخت نقصان پہنچا ہے اور نقصان کا صحیح اندازہ لگانے میں تھوڑا وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے تین گاﺅں کو سخت نقصان پہنچا ہے جس سے 300 کے قریب گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ بغلانی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک ازبکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس ڈیفنس کے تین یونٹس نے متاثرہ علاقوں میں کام شروع کر دیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں