کرمانشاہ (سنی آن لائن) صوبے کردستان اور کرمانشاہ کے دو ممتاز اسکالرز اور مفکر کاک (شیخ)اسعد صدیقی اور کاک سعید ذوالفقاری فانی دنیا سے کوچ کرگئے۔
کاک اسعد صدیقی کا شمار صوبہ کرمانشاہ کے اہل سنت کے مایہ ناز مفکرین اور دانشوروں میں ہوتا تھا جو کینسر اور برین ٹومر کی مہلک بیماری سے مہینوں تک مقابلہ کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
موصوف کرمانشاہ کے علاقے نودشہ کے ممتاز اسکول ٹیچر اور شفیق مربی تھے جو اپنی کامیاب دینی سرگرمیوں کے پاداش میں علاقہ سے بیدخل كرديے گئے۔ آپ علاقہ بدری کے بعد کرمانشاہ آگئے اور تا دم موت وہیں مقیم رہے۔
صوبائی دارالحکومت کی ایک اہم کالونی امپلائرسٹی میں مسجد تعمیر کرنے کے لیے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ تین سالوں تک مسلسل کوشش کے باوجود وہ متعلقہ حکام سے اہل سنت برادری کے لیے مسجد تعمیر کرنے کی اجازت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوئے۔
صوبہ کردستان کے دارالحکومت سنندج کے توحید اسپتال میں جان دینے والے کاک سعید ذوالفقاری مکتب قرآن کردستان کے سرگرم رکن تھے۔ کاک سعید ذوالفقاری ۷۵ سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

سنی آن لائن ٹیم نے ان دانشوروں کے سانحہ ارتحال پر ان کے اہل خانہ، دوستوں، شاگردوں اور پوری سنی برادری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ان کے درجات بلند فرما کر پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آپ کی رائے