شمالی وزیرستان:ڈرون حملے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد چھ ہوگئی

شمالی وزیرستان:ڈرون حملے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد چھ ہوگئی
attackاسلام آباد/میران شاہ(سنی آن لائن): گزشتہ روزشمالی وزیرستان کے صدرمقام میران شاہ میں جاسوس طیارے کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میران شاہ کے قریب تپی کے علاقے پلالی میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو فائر کیے گئے ،میزائل حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق میزائل حملے میں ایک قریبی مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے مقامی قبائلی ہیں اور ان کی تدفین آج مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں