ملتان(مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار عبد القیوم جتوئی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کی حفاظت کے لیے امریکی ڈرون طیاروں کو مار گرا سکتا ہے ۔پاکستان ڈرون طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے لیے تجربہ کیا جا چکا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وہ ہفتہ کے روز ملتان کے دورے کے دوران ملتان ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
انھوں نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ پاکستان ڈرون طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے لیے باقاعدہ تجربہ کیا جا چکا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو اگر کوئی خطرہ ہوا تو وہ ڈرون طیاروں کو نشانہ بنائے گا۔ امریکی کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی آزادی و خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کے اندر ڈرون حملوں کو جاری رکھنے کی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔

آپ کی رائے