اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے اپنے پندرہ مارچ دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں نیوزی لینڈ میں درجنوں نمازیوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے ملزموں کی گرفتاری و ٹرائل پر زور دیا۔
مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی نے زاہدان کے آٹھ مارچ دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں نبی کریم ﷺ کے لائق، مدبر، قوی اور سچے جانشین یاد کیا۔ سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، صدر دارالافتا دارالعلوم زاہدان […]
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے یکم مارچ دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں بدزبانی، بدگمانی، غیبت اور تہمت جیسے گناہوں کا تذکرہ کرتے ہوئے درست زندگی تک پہنچنے کے لیے اتباع انبیاءعلیہم السلام پر زور دیا۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے بائیس فروری دوہزار انیس کے بیان میں مالی صدقہ دینے پر زور دیتے ہوئے وقف کی جانب حاضرین کو ترغیب دی۔ انہوں نے کہا وقف کا شمار سب سے اہم صدقات میں ہوتاہے جس کا ثواب ہمیشہ ساری و جاری رہتاہے۔
اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے مشرق وسطی میں امن کے عنوان سے پولینڈ میں منعقد ہونے والی کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: پوری دنیا میں بدامنی اور انتہاپسندی کی جڑیں اسرائیل میں پیوست ہیں۔ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا، اس خطے میں پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا۔
اہل سنت ایران کی سب سے زیادہ با اثر شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ’دباو، آمریت اور آزادی کی راہ میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے‘ کو ایرانی قوم کے انقلاب کی اصل وجوہات اور محرکات میں شمار کیا۔
اہل سنت ایران کی سب سے بڑی شخصیت نے طالبان اور امریکا کے مذاکرات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طالبان کے فتح پر مسرت کا اظہار کیا اور افغانستان سے غیرملکی قابض افواج کی پسپائی کو آزادخیال لوگوں اور تمام مسلمانوں کی عین خواہش کے مطابق قرار دی۔
مولانا عبدالحمید نے اپنے پچیس جنوری دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں قرآن و سنت کی مکمل پیروی پر زور دیتے ہوئے طلاق کے مسئلے میں احتیاط سے کام لینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا طلاق آخری آپشن ہے، غصے میں ہرگز یہ لفظ زبان پر نہیں لانا چاہیے۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے گیارہ جنوری دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں عوام کے لیے گھر بنانے کو حکومت اور ریاست کی ذمہ داری یاد کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی تاکید کی۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے چار جنوری دوہزار انیس کے بیان میں ایمان، تقوی، ذکر، توبہ و استغفار، صبر اور نماز کو سکون حاصل کرنے کی راہیں شمار کرتے ہوئے کہا ظاہری آلات و سہولتوں سے انسان ہرگز سکون حاصل نہیں کرسکتاہے۔