شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے چھ ستمبر دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں نواسہ رسولﷺ کی شہادت و قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے حکومت اور دنیوی مفادات حاصل کرنے کے لیے قیام نہیں فرمایا، ان کا مقصد نفاذِ عدل اور حفاظتِ دین تھا۔
ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ممتاز دینی و سماجی رہ نما نے سیستان بلوچستان کے ادھورے میگاپراجکٹس کی جلد از جلد تکمیل پر زور دیا۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے تازہ ترین خطبہ جمعہ میں گناہ اور اللہ تعالی کی نافرمانی کو مسلمانوں کے تمام مسائل، بحرانوں اور پریشانیوں کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے توبہ اور زندگی میں تبدیلی لانے پر زور دیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے سولہ اگست دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں سچائی و راست گوئی کو اخلاقی خوبیوں کے سرفہرست یاد کرتے ہوئے کہا تمام آسمانی مذاہب خاص کر اسلام سچ بولنے پر زور دیتے ہیں۔
اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے ایک بار پھر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارت کی قوم پرست ہندو حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے بھارت کے اس اقدام کو سنگین غلطی اور جلدبازی قرار دی۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے نو اگست دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں عشرہ ذوالحجہ کے باقی ایام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے عید کے دن جانور کی قربانی کو سب سے بڑی عبادت یاد کی۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے دو اگست دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو جہاد فی سبیل اللہ سے بھی افضل یاد کرتے ہوئے ان ایام میں زیادہ سے زیادہ نیک کام کرنے اور عبادت پر زور دیا۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے چھبیس جولائی دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں توبہ و استغفار کی اہمیت واضح کرتے ہوئے ’شریعت پر عمل‘، ’تعلق مع اللہ‘ اور ’دعا‘ پر تاکید کی۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے انیس جولائی دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں حاجیوں کو دوران حج ’یکسوئی‘ کا مشورہ دیتے ہوئے ’تقویٰ‘ و پرہیزگاری کو ان کا سب سے بڑا توشہ یاد کیا۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے بارہ جولائی دوہزار انیس کو زاہدان میں جمعے کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شریعت اسلام پر عمل کرکے افراد اپنی زندگی نورانی کرسکتے ہیں جبکہ گناہ سے دلوں اور معاشروں میں اندھیرا چھا جاتاہے۔