زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کی جانب سے تعلیم یافتہ طبقے کے لیے درس نظامی کی مخصوص کلاسوں کا افتتاحی جلسہ اتوار کی شب تیس اگست دوہزار پندرہ کو منعقد ہوگیا۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی کی موجودی میں منعقد جلسے میں ’شبانہ کلاسوں‘ کے طلبا نے شرکت کی۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے اس جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علم کو اللہ تعالی کی بڑی نعمتوں میں شمار کیا جس کے شکر کے لیے بندے کو تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: علم ایک عظیم اور اہم نعمت ہے جو ہر معاشرے کی بیداری، شعور اور حفاظت و کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
یاد رہے گزشتہ چار سالوں سے دارالعلوم زاہدان کی جانب سے سکول و کالج کے طلبا، اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے جو عصری علوم پر عبور رکھتے ہیں، درس نظامی کا مخصوص چھ سالہ کورس کا اجرا ہوا ہے۔ درجنوں طلبا اس کورس میں زیر تعلیم ہیں جو شام کے وقت اپنی کلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔

آپ کی رائے