فرانس میں ملک کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے

فرانس میں ملک کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے
new-mosque-in-westمارسیلے (ايجنسياں) فرانس کے شہر مارسیلے میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کا نام شہر کی مناسبت سے مارسیلے مسجد تجویز کیا گیا ہے۔ اس مسجد میں سات ہزار نمازیوں  کی گنجائش ہو گی۔

مسجد کا سنگ بنیاد مسلم انسٹی ٹیوٹ آف پیرس کے ریکٹر ڈاکٹر دلیل ابو بکر نے رکھا۔ مارسیلے شہر اور اس کے گرد و نواح میں پچیس ہزار سے زائد مسلمان آباد ہیں، جو عارضی عبادگاہوں میں نماز ادا کرتے ہیں۔ مقامی مسلم آبادی کے مطابق شہر میں مسجد کی تعمیر کیلئے وہ چھ دہائیوں سے جدوجہد کر رہے تھے۔ فرانس کی سب سے بڑی مسجد کا سنگ بنیاد فرانسیسی پارلیمنٹ میں حجاب پر پابندی کے بل کی منظوری کے دوسرے روز رکھا گیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین