زرداری سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں نے مک مکا کرلیا، فضل الرحمان

زرداری سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں نے مک مکا کرلیا، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے صدر زرداری سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں نے مک مکا کر لیا۔

پشاور میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی یاد میں  تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتوں نےعبوری حکومت کےلئے اتفاق کر لیا ،انہوں نےکہا کہ  قاضی حسین احمد ایک شخصیت اور جدو جہد کا نام ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے ولا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر افسوس ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ لاشیں گرتی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

 

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین