افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلع وزیر اکبر خان میں 3 خودکش حملہ آوروں نے دھماکے کئے جس سے 2 سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب 3 خود کش حملہ آوروں نے حملہ کیا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھماکوں میں 2 سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے، پہلے خود کش حملہ آور نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی پر کار سے حملہ کیا جبکہ باقی 2 حملہ آوروں کو سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
طالبان ترجمان نے دعویٰ کیاہے اس حملے میں درجنوں ملکی و غیرملکی اہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کارروائی کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائے گی۔
جنگ نیوز

آپ کی رائے