افغان خاتون پولیس اہلکار کی فائرنگ، نیٹو کا سویلین ایڈوائزر ہلاک

افغان خاتون پولیس اہلکار کی فائرنگ، نیٹو کا سویلین ایڈوائزر ہلاک

کابل میں خاتون پولیس اہلکار نے نیٹو کے غیر ملکی سویلین ایڈوائزر کوفائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
نیٹو کا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کا یہ پہلاواقعہ کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا، جہاں خاتون پولیس آفیسر نے نیٹو کے ایک غیر ملکی ایڈوائزرپر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوگیا اور بعد میں چل بسا۔
ایساف نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاتون پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
افغانستان میں اندرونی طور پر غیر ملکی افواج کے خلاف حملے ہوتے رہے ہیں، جن میں مقامی مرد فوجی یا پولیس اہلکار ملوث ہوتے ہیں، تاہم یہ پہلا واقعہ ہے جب ایک خاتون نے حملہ کیا ہے۔

جنگ نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین