اسلام آباد/ دہلی (خبر رساں ادارے) امریکا نے دینی رہنما جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو دہشتگرد قرار دیکر ان کے سر کی قیمت دس ملین ( ایک کروڑ ) ڈالر مقرر کردی ہے۔ امریکہ نے یہ رقم حافظ سعید کی گرفتاری یا گرفتاری میں مدد کرنے پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کے سر کی قیمت دس ملین ڈالرز مقرر کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور نے جو بھارت کے دورے پر ہیں نے بھارتی حکام کو بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کی کالعدم مذہبی جماعت جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کے سر کی قیمت دس ملین ڈالرز جبکہ ایک اور اہم رہنما حافظ عبدالرحمن مکی کے سر کی قیمت تین ملین ڈالرز مقرر کر دی ہے۔
واضع رہے کہ دوہزار نو میں بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد حافظ سعید کو حکومت نے نظر بند کر دیا تھا۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ان کے خلاف دائر تمام مقدمات ختم کر کے ان کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ جماعة الدعوة ایک فلاحی جماعت ہے اس لئے اس کو کام کرنے کی اجازت ہے۔
واضع رہے کہ بھارت حافظ سعید کو ممبئی حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ تصور کرتا ہے۔ ایمن الظواہری کے سر کی قیمت امریکا نے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر رکھی ہے۔ حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کئے جانے سے بھارتی موقف کو تقویت ملے گی۔

آپ کی رائے